25 مارچ 2014 - 19:30
افغانستان میں خود کش حملہ، درجنوں ہلاک و زخمی

افغانستان کے صوبے قندوز میں نوروز کی ایک روائتی خصوصی تقریب میں ہونے والے خود کش حملے میں پچّیس سے زائد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔

ابنا: افغانستان کے صوبے قندوز میں نوروز کی ایک روائتی خصوصی تقریب میں ہونے والے خود کش حملے میں پچّیس سے زائد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ خود کش حملہ اس وقت کیا گيا جب صوبے قندوز کے عوام نوروز کے موقع پر بزکشی سے موسوم ایک روائتی مقابلے میں سرگرم عمل تھے۔ اس خودکش حملے میں پچّیس افراد ہلاک اور بیس دیگر زخمی ہوگئے۔ قندوز کے ڈی آئی جی عبداللہ تلوار کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے خود کو میدان میں سرگرم عمل افراد کے بیچ میں پہنچ کے دھماکے سے اڑالیا۔واضح رہے کہ افغانستان میں نوروز کے ایام میں ایک روائتی تقریب کے طور پر بز کشی کا مقابلہ ہوتا ہے جس میں ایک ذبح شدہ بکرے کا سر دھڑ سے جدا کرکے اس بکرے کے دھڑ کو استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲